دریائے جہلم میں نہانے والے 7 نوجوان گرفتار

جہلم پولیس نے دریائے جہلم میں نہانے والے سات نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں دریائے جہلم، نہروں اور ندی نالوں میں نہانے پر دفعہ144ض ف نافذالعمل ہے تاکہ پانی میں ڈوب کر قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچایاجا سکے جس کی خلاف ورزی کرنے پر 7 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان شاہ زیب،حاشر رضا،جہانزیب،افضال،زین،عمر اور حاشر ایاز کو گرفتار کر لیا، ملزمان نےدریائے جہلم میں نہانے پر دفعہ144ض ف نافذ ہونے کے باوجود دریا میں نہا کر ارتکاب جرم کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین سےگزارش ہے کہ اپنے بچوں کو دریا جانے سے روکیں تاکہ انکی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایاجا سکے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button