جہلم کے بازاروں میں غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کی فروخت، شہریوں میں تشویش

جہلم شہر اور گرد و نواح کے بازاروں میں ناقص اور غیر معیاری کولڈ ڈرنکس (مشروبات) کی فروخت شروع ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شہریوں کے مطابق گلی محلوں اور بازاروں کے بعض دکاندار ایسی بوتلیں بھی فروخت کر رہے ہیں جو بظاہر معروف برانڈز جیسی دکھائی دیتی ہیں لیکن درحقیقت وہ جعلی اور غیر معیاری ہوتی ہیں جو انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتی ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات بوتل کو چکھنے یا اس کا ذائقہ ٹیسٹ کرنے سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ کولڈ ڈرنک اصل ہے یا جعلی۔ ذرائع کے مطابق نقل اس قدر مہارت سے تیار کی جا رہی ہے کہ عام صارف کے لیے اصل اور جعلی بوتل میں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ غیر معیاری کولڈ ڈرنکس انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں اور مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

عوامی حلقوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے جعلی مشروبات فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ شہریوں کو مضر صحت اشیا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button