ڈرائیونگ لائسنس نہ صرف قانونی تقاضا ہے بلکہ محفوظ ڈرائیونگ کی ضمانت بھی ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری اور ڈی ایس پی ٹریفک کی قیادت میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلے میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آگاہی واک میں پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کو روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین کی پابندی اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی ٹریفک نے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹس بھی تقسیم کیے اور انہیں دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈی پی او شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ صرف قانونی تقاضا ہے بلکہ محفوظ ڈرائیونگ کی ضمانت بھی ہے، لہٰذا شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں۔



