جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار، آئس اور چرس برآمد

جہلم: ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی تھانہ کالا گجراں پولیس نے کی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 80 گرام آئس اور 100 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان منشیات فروخت کرنے کے دھندے میں مصروف تھے، جنہیں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button