پنجاب میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کا فیصلہ

جہلم: حکومت پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے قانون کے تحت سرکاری یا نجی زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

حکومتی ہدایات کے مطابق غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کو کم از کم پانچ سال جبکہ زیادہ سے زیادہ دس سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ عدالت کو ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

نئے قانون کے تحت قبضے سے متعلق مقدمات میں مالکیت کے تعین کا فیصلہ تیس دن کے اندر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کو فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔

مزید برآں اس قانون کے مطابق ملزم کی ضمانت کا اختیار صرف لاہور ہائی کورٹ کو حاصل ہوگا جبکہ سیشن کورٹ سے کسی بھی قسم کی ضمانت نہیں ہو سکے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی کرنا اور شہریوں کی املاک کو محفوظ بنانا ہے تاکہ عوام کو غیر قانونی قبضوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button