جہلم میں پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے پکار 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت محمد حسیب کے نام سے ہوئی ہے، جس نے ریسکیو 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دے کر قانون کی خلاف ورزی کی۔

پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی حقیقت جانچنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button