ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ، جیل انتظامات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ، جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ نے خوش آمدید کہا، ڈی سی جہلم نے لنگرخانہ، بارک، اسپتال، پی سی او اور میڈیکل کیمپ کا دورہ، جیل کے انتظامات تسلی بخش قرار دیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل کے اندر قیدیوں اور حوالاتیوں کے لئے لگایا جانے والا میڈیکل کیمپ کا بھی وزٹ کیا۔ میڈیکل کیمپ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے قائم کیا گیا جس میں اسیران کی سکریننگ کے ساتھ ساتھ طبعی معائنہ اور ادویات کی فراہمی بھی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے میڈیکل کیمپ کے دورے کے دوران جیل کے اسیران سے ملاقات بھی کی ان سے جیل کے سہولیات اور میڈیکل کیمپ کے حوالے سے انتظامات کا پوچھا گیا ۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ میاں مظہر اور محکمہ صحت جہلم کے افیسران بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے سپرنٹنڈنٹ حسن مجتبیٰ نے جیل کے انتظامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ کچن، لنگر خانہ، پی سی او، خواتین کی بارک اور دیگر انتظامات دیکھ کر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button