جہلم سمیت ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری

جہلم: جہلم سمیت ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری، امام بارگاہوں میں علمائے کرام اور ذاکرین عظام محمد و آل محمدکے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔

سینکڑوں کی تعداد میں مومنین اور مومنات مجالس عزاء میں شرکت کر کے شہید کربلا کی بارگاہ میں پرسہ پیش کر رہے ہیں۔ شہر میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام بارگاہ سول لائن روڈ پرمنعقد کیا جا رہا ہے، معروف ذاکرین مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں۔

مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑنے دین حق کو بچانے کے لئے اپنے وطن کو خیر آباد کہا اور اپنے اہل و عیال کے ساتھ کر بلا کا سفر اختیار کیا اور بیمار بیٹی سیدہ صغرہ کو تنہا چھوڑ کر روانہ ہوئے ، مومنین نے گریہ کیا اور ماتم داری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مومنین کی طرف سے امام بارگاہوں کے داخلی دروازوں پر ٹھنڈے مشروبات کا انتظام بھی کررکھا ہے ۔ پولیس کی جانب سے امام بارگاہوں کے باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جہاں امام بارگاہ داخلے سے قبل واک تھرو گیٹ پر میٹل ڈیٹیکٹرکے زریعے چیک کرنے کے بعد عزا ء داروں کو داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button