جہلم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
یہ بات ضلع جہلم میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ضلع جہلم کی تاریخ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات ہوئی ہوں۔
اجلاس میں ضلع جہلم میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔



