جہلم میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس کی بندش، صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار

جہلم: پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ اور وائی فائی سروس کی بار بار خرابی اور سگنلز کی عدم دستیابی نے صارفین کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر متاثر ہے، جس سے طلبہ، تاجر اور گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص حکمت عملی اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن نمبرز بھی مکمل طور پر خاموش ہو چکے ہیں۔

صارفین نے شکایت کی کہ بارہا تحریری و زبانی طور پر پی ٹی سی ایل کے دفتر میں شکایات درج کروائی گئیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

شہری حسنین علی، درید بن نقاش، صائم علی، مدثر علی، ابراہیم، صفدر، اعظم علی، شکیل احمد، اسامہ اور یاسر علی سمیت دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ سروس کی بندش کے باوجود ہر ماہ مکمل بل ارسال کرنا کمپنی کی نااہلی اور صارفین کے ساتھ زیادتی ہے۔ کئی صارفین نے مایوس ہو کر اپنے انٹرنیٹ کنکشن منقطع کروانے شروع کر دیے ہیں۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی سروس کی بہتری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ صارفین کو بنیادی سہولت میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button