مون سون کے موسم میں بھی جہلم میں نکاسی آب کے نالوں کی صفائی نہ ہو سکی

جہلم: مون سون کے موسم میں بھی نکاسی آب کے نالوں کی صفائی نہ ہو سکی، دو روز قبل ہونے والی بارش سے سٹرکیں جوہڑوں کی منظر کشی کرتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق مون سون کے موسم میں بھی اندورن شہر میں واقع نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی نہ ہو سکی۔ دو روز قبل ہونے والی بارش نے شہر کے گلی محلوں اور سڑکوں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔ کئی گھنٹے تک سٹرکوں پر بارشی پانی کھڑا رہا جبکہ مین بازار ،نیا بازار ،دلہن بازار ،محمدی چوک ،قبرستان چوک سمیت دیگر بازاروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے صارفین اور دکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور حکومت میں مون سون سے قبل نکاسی آب کے نالوں اور گلی محلوں میں صفائی کے معاملات بہتر تھے، کئی کئی گھنٹے ہونے والی بارشوں کے باعث بارشی پانی بارے شہریوں کو علم تک نہیں ہوتا تھا جس کی بنیادی وجہ نکاسی آب کے نالوں پرکسی کو تجاوز کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کی سرپرستی میں بااثر افراد نالوں پر قبضے کررہے ہیں جس کیوجہ سے نکاسی آب کے نالے بند ہو چکے ہیں۔ جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت برسراقتدار آئی ہے شہریوں کے مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے،سیاستدانوں نے ایک بار پھر بھتہ خوری،قبضے، تھانہ کچہری اور پٹوار خانوں کی سیاست کو پروان چڑھانا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے اشیاء خوردنوش سوئی ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے شہری موجودہ حکمرانوں سے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button