پنجاب حکومت کا ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ، تعلیمی قابلیت کی نئی شرائط، اہم تبدیلیاں متعارف

جہلم: پنجاب حکومت نے رواں سال ستمبر میں جہلم سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا عمل بہت جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت امیدواروں کے لیے تعلیمی قابلیت کی نئی شرائط بھی طے کی گئی ہیں۔ چیئرمین کے عہدے کے لیے کم از کم بی اے، وائس چیئر مین کے لیے ایف اے، اور کونسلر کے لیے میٹرک کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ضلع کونسلوں کو ختم کر دیا جائے گا، جبکہ بیوروکریسی کے اختیارات میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ نئے نظام کے تحت بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات صرف ٹی ایم اے (تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن) تک محدود کر دیے جائیں گے۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے ان تبدیلیوں پر ملا جلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ بعض ماہرین اس اقدام کو اختیارات کی مرکزیت قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے بلدیاتی نظام کی بہتری کی جانب ایک قدم مان رہے ہیں۔

یہ فیصلہ وقت کے ساتھ واضح ہوگا کہ یہ نیا سسٹم کتنا موثر ثابت ہوتا ہے اور کس حد تک مقامی سطح پر انتظامی بہتری لاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button