وزیر اعلیٰ پنجاب کا سوہاوہ میں 12 سالہ بچی کے نالہ گہان میں ڈوبنے پر نوٹس ، رپورٹ طلب کر لی

جہلم/ سوہاوہ: وزیر اعلیٰ پنجاب کا سوہاوہ میں 12 سالہ بچی کے نالہ گہان میں ڈوبنے پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈومیلی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ نے جاں بحق بچی کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ والدین مون سون کے دوران بچوں کو سیلابی نالوں اور برساتی چشموں سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈومیلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 12 سالہ عنابیہ نالہ گہان عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بچی اپنی والدہ کا ہاتھ پکڑے نالہ عبور کر رہی تھی کہ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ہاتھ چھوٹ گیا اور وہ پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گئی۔

@jhelumupdates جہلم: سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں 12 سالہ لڑکی نالہ گہان عبور کرتے ہوئے ۔ڈ۔و۔ب۔ گئی #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #tiktoknews #jhelum #sohawa #domeli #newsupdate #latestupdates ♬ original sound – Jhelum Updates

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش کے بعد بچی کی لاش برآمد کر کے رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کر دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عنابیہ دختر عمران کا تعلق حافظ آباد سے تھا اور وہ اپنے والدین کے ساتھ رشتہ داروں کے گھر آئی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button