ناصر جاوید وڑائچ کی وزیر صحت عمران نذیر سے ملاقات، پنڈدادنخان میں ڈاکٹرز کی کمی اور مسائل پر تبادلہ خیال

پنڈدادنخان: معروف سماجی، سیاسی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے لاہور میں خصوصی ملاقات، ملاقات کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل پنڈدادنخان کے بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز کی کمی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے ملاقات کے دوران ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے اور صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے وزیر صحت کو ٹراما سنٹر ٹوبھہ کی تعمیر بر وقت یقینی بنانے کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت تحصیل پنڈدادنخان میں صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے، صوبائی وزیر نے محکمہ صحت کے سے اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔



