جہلم میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہری مشکلات کا شکار

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا پہلے ہی مشکل تھا، اب گیس کی قیمتوں میں اضافے نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

شہریوں کے مطابق ایل پی جی گیس مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان اور چھوٹے کاروباری افراد بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، ایسے میں ایل پی جی گیس مہنگی ہونے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس کو اختیارات دے کر گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button