دینہ میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 6 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

دینہ میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 6 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ داؤ پر لگی رقم، موبائل فونز، موٹرسائیکلز اور آلات قمار بازی برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی بازی الٹ دی اور 6 قماربازوں شاہد، قدیر، افتخار ، اکرام، قمر اور سلامت کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 22 ہزار 600 روپے، 5 عدد موبائل فونز، 4 عدد موٹر سائیکلز اور آلات قماربازی برآمد کر لئے۔
ملزمان نے تاش پر جواء کھیل کر اتکاب جرم کیا،جن کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



