محرم الحرام کی مناسبت سے جہلم میں نذرو نیاز کی تقسیم جاری

جہلم: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں نذرو نیاز کی تقسیم جاری، جبکہ دودھ ، روح افزاء شکنجبین اورمیٹھے پانی کی سبیلیں بھی شہر کے چوک چوراہوں ، سڑکوں سمیت مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ لگا دی گئیں ۔
جہلم شہرسمیت ملحقہ آبادیوں میں نذر ونیاز کے لئے حلیم ، بریانی ، پلاؤ، نان حلوہ تیار کرکے شہریوں میں تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔ عقیدت مند صبح ہوتے ہی شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف ٹھنڈے میٹھے پا نی کی سبیلیں لگا کر سڑک پر سے گزرنے والے شہریوں کو بلا بلا کر پانی پلانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ نذو نیاز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سبیلوں پر دودھ ، روح افزاء، شکنجبین اور شربت وافر مقدار میں تقسیم کیا جارہا ہے ۔ شہریوں نے سڑکوں ، چوک چوراہوں پر لنگر اور نیاز کی اشیاء تقسیم کرنے میں مصروف ہیں ۔ نذر ونیاز کے لئے پکوان سینٹروں کو بھی بڑے بڑے آرڈردیئے گئے ہیں ۔ حلوہ پوری، نان چنے سمیت بیکری آئٹمز کی اشیاء بھی نذر و نیاز میں شامل ہیں ۔



