ڈنکی اور غیر قانونی ہجرت کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، سرفراز ملک

جہلم: سرفراز ملک نے اسپین کے قریب حالیہ کشتی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر ادارے ایس ایل ایس کالج کے سربراہ سرفراز ملک نے غیر قانونی ہجرت کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات انسانی زندگیوں کے لیے خطرناک اور تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

سرفراز ملک نے کہا کہ ہر ملک کی ایمبیسیز کے ذریعے قانونی ویزا حاصل کرنا نہ صرف محفوظ بلکہ آسان بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہجرت کے نتائج، جیسے جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا خطرہ، خاندانوں کے لیے ناقابل برداشت صدمے اور ملک کے لیے عالمی سطح پر بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔ حالیہ کشتی حادثے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جو انسانیت کے لئے ایک المیہ ہے۔

انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے اور اپنے بچوں کو ایسے خطرناک راستے اختیار کرنے سے روکنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ والدین بھاری رقوم ادا کر کے اپنے بچوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیتے ہیں۔ اس کا نتیجہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے خاندان اور ملک کے لیے بھی ایک سانحے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔”

آخر میں سرفراز ملک نے حکومت اور معاشرتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button