گرینڈ ٹیچرز الائنس جہلم کی کوششوں سے کنٹریکٹ ختم ہونے والے ایس ایس ای اساتذہ کے معاہدوں میں توسیع

جہلم: گرینڈ ٹیچرز الائنس جہلم کی مسلسل کوششوں اور قائدین کی انتھک محنت رنگ لے آئیں۔

محکمہ تعلیم نے کنٹریکٹ ختم ہونے والے ایس ایس ای (سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز) اساتذہ کے معاہدوں میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے، جو کہ شعبہ تعلیم سے وابستہ ہزاروں اساتذہ کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

گرینڈ ٹیچرز الائنس کے میر کارواں محمد افضل میر نے اساتذہ کو درپیش مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا اور اعلیٰ حکام سے متعدد بار ملاقاتیں کر کے ان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔

اس اہم کامیابی میں احسان الٰہی شاکر نے بھی نمایاں قائدانہ کردار ادا کیا جن کی کاوشوں کو اساتذہ برادری نے سراہتے ہوئے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں نے اس حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف اساتذہ کو درپیش غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ کرے گا بلکہ ان کے مستقبل کو بھی محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

گرینڈ ٹیچرز الائنس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی اساتذہ کے حقوق اور تحفظ کے لیے اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button