سوہاوہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد


سوہاوہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد ہوئی۔
پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ منشیات کے خلاف جاری اس مہم میں پولیس کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔



