جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندیاں، 393 افراد کی چیکنگ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے 13 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کرتے ہوئے 393 افراد کو چیک کیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم سرکاری تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ دوران آپریشن شہریوں کی شناخت پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے جدید سسٹم سے ویری فائی کی گئی۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کا عمل بھی جاری رہا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لیے مسلسل کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد اسلحہ و منشیات کی برآمدگی، مجرمانہ سرگرمیوں کا خاتمہ اور عوام الناس کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button