سرائے عالمگیر میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ 23 فروری کو منعقد ہو گا


سرائے عالمگیر: اہلیان چنگس اور گردونواح کے لیے خوشخبری، الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ کیمپ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں 23 فروری بروز اتوار ڈیرہ حاجی مرزا سلیمان بیگ، تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں منعقد ہوگا۔ کیمپ صبح 10 بجے سے دن 1 بجے تک جاری رہے گا۔
اس کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا اور ان شاءاللہ مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ میڈیکل کیمپ میں مختلف ماہرینِ طب اپنی خدمات انجام دیں گے، جن میں میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، شوگر سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ شامل ہیں۔
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن ملک بھر میں فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے اور اس کے تمام فلاحی منصوبے شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں جاری ہیں۔ اس فری میڈیکل کیمپ کا مقصد مستحق اور ضرورت مند افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تمام مقامی افراد سے گزارش ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور صحت کے متعلق اپنی مشکلات کا مفت حل حاصل کریں۔



