پنڈدادنخان میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم علیان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبہ حرکات کیں اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



