جہلم شہر کی سبزی و فروٹ منڈی شہریوں کیلئے عذاب بن گئی، خریداروں کا گزرنا انتہائی مشکل ہوگیا

جہلم شہر کی سبزی و فروٹ منڈی شہریوں کیلئے عذاب بن گئی۔

عورتوں، بچوں، بوڑھوں، عام شہریوں اور خریداروں کا گزرنا انتہائی مشکل ہوگیا جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے آڑھتیوں ، بیوپاریوں ، گاہکوں ، اور زمینداروں کیلئے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں سایہ یا پینے کا صاف پانی مہیا نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی سیکورٹی کا کوئی معقول انتظام یاسہولت میسر ہے۔

جہلم کی سبزی و فروٹ منڈی اس وقت سکیورٹی رسک بن چکی ہے، اسی طرح مارکیٹ کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث سبزیوں و پھلوں کی روزانہ کی بنیاد پر نرخ ناموں کے مطابق گاہکوں سے وصولی نہیں کی جاتی اور نرخ نامے بھی بروقت آویزاں نہیں کئے جاتے نہ ہی کہیں کوئی عملداری نظر آتی ہے۔

دکاندار اپنی من مرضی کے نرخ وصول کررہے ہیں ، مارکیٹ کمیٹی کا عملہ حصہ بقدرجثہ وصول کرکے شہریوں کا تماشا دیکھتا دکھائی دیتا ہے۔ سبزی منڈی میں سہولتوں کے فقدان ، گاڑیوں ، چنگ چی رکشوں ،لوڈررکشوں کی وجہ سے منڈی کے اندر تمام راستوں کو بند کرکے خریداروں کی آمدورفت میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔

شہریوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں قائم ہونے والی غیر قانونی تجاوزات بارے شدید الفاظ میں احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ وہ منڈی کی موجودہ صورتحال و مسائل کاجائزہ لیتے ہوئے منڈی میں قائم تجاوزا ت اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر منڈی کا خود دورہ کریں تاکہ گراں فروشی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button