محکمہ ہندو اوقاف کے انسپکٹر کی جہلم میں نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، تین دکانیں سر بمہر


جہلم: محکمہ ہندو اوقاف کے انسپکٹر کی نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں، شاندار چوک سے ملحقہ تین دکانیں سر بمہر کردیں، جب تک واجبات کی ادائیگی نہیں ہوگی دکانیں سیل رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ہندواوقاف کے انسپکٹر عبدالماجد نے شاندار چوک جہلم سے ملحقہ اقبال روڈ پر محکمہ ہندو اوقاف کی مالکیتی دکانوں کاکرایہ ادا نہ کرنے پر 3دکانیں سیل کردیں۔
اس حوالے سے انسپکٹر عبدالماجد نے اخبارنوسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ جب تک واجبات کی ادائیگی نہیں ہوگی، اس وقت تک دکانیں سیل رہیں گی۔
شہریوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو زبردست الفاظ سراہا۔



