سینئر صحافی چوہدری عابد محمود کی چوہدری مظہر حسین کو مبارکباد

جہلم: چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے شہر کی سبزی و فروٹ منڈی کے نومنتخب صدر چوہدری مظہر حسین کو صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے مبارکبادی پیغام میں چوہدری عابد محمود نے کہا کہ چوہدری مظہر حسین اور ان کی ٹیم کی کامیابی سبزی و فروٹ منڈی کے تاجروں کے لیے ایک خوش آئند اور نیک شگون ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری مظہر حسین ایک باکردار، تجربہ کار اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں، جنہوں نے ہمیشہ تاجروں، آڑھتیوں اور محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔

چوہدری عابد محمود نے مزید کہا کہ چوہدری مظہر حسین کی قیادت میں منڈی کے معاملات مزید بہتر ہوں گے اور تاجر برادری کو ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط آواز میسر آئے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی اور سبزی و فروٹ منڈی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button