جلد ہی للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وےکے فنڈز جلد جاری کریں گے ، صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ

پنڈدادنخان: ورکنگ کمیٹی للِہ جہلم روڈ کے وفد نے صوبائی وزیر مواصلات صہیب بھرتھ سے اہم ملاقات کی۔
تفصیلات علامہ مفتی بشیر احمد کرم کنوینئر ورکنگ کمیٹی للِہ جہلم روڈ، چوہدری شوکت حسین بریار ، سینئر صحافی نیر اعوان، چوہدری زبیر جمیل صدر انجمن تاجران اور اراکین ورکنگ کمیٹی نے وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ سے لاہور میں اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ للِہ تا جہلم دو رویہ سڑیک کی ڈرون کے ذریعے بنائی گئی ویڈیو دیکھی ہے اور آج ہی وزیر اعلی سے اس حوالے سے ملاقات بھی کی ہے۔
وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز جلد جاری کریں گے، بجٹ سے ہٹ کر بھی فنڈ جاری کئے جائیں گے اور جلد ہی للِہ جہلم روڈ کا کام شروع ہو جائے گا۔



