جہلم میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ شہریوں کو دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے میں مصروف

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض نے سنگھوئی، تھانہ چوٹالہ کے علاقے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے انیشیٹیو "موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ” کے تحت شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
موبائل پولیس اسٹیشن کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، نئے لائسنس کے اجراء، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر پولیس سروسز موقع پر ہی فراہم کی گئیں۔
علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو پنجاب حکومت اور ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی عوام دوست پالیسی قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ اس سروس کا مقصد شہریوں کو سہولت دینا اور تھانوں یا دفاتر کے چکر لگانے سے بچانا ہے، تاکہ عوام کو پولیس خدمات شفاف، تیز اور ان کی دہلیز پر دستیاب ہو سکیں۔



