مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر امیر عبدالقدیر اعوان کا اظہار افسوس

سوہاوہ: مولانا حامد الحق حقانی سابق رکن قومی اسمبلی آٹھ ساتھیوں سمیت جمعتہ المبارک کی ادائیگی کے بعد خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

اس المناک سانحہ پر امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ کریم سے دعا فرمائی۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے حکومت سے اپیل کی کہ سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ ایسے واقعات کی مکمل تحقیقات کرے اور ان عناصر کو بے نقاب کرے جو اس طرح کے حملوں کے پیچھے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے سانحات کے تدارک کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں مزید قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل سے نوازے۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے اور ایسے حملے ناقابل برداشت ہیں۔

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی جو ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button