تمام محکموں میں گھوسٹ ملازمین کی فراغت یقینی بنائیں گے، حافظ محمد زنیر

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر حافظ محمد زنیر نے کہا ہے کہ صوبائی محکموں کے ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے اور اداروں کو مفید بنانے کے لیے مربوط نظام بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات ایچ آر ڈیٹا بارے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے حاضر سروس ملازمین کی جگہ تعیناتی اور گھوسٹ ملازمین کی فراغت یقینی بنائیں گے۔
اجلاس میں محکمہ ہائی وے، کالجز، سکول ایجوکیشن، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، زراعت اور دیگر افسران نے شرکت کی اور اپنے متعلقہ محکموں میں ملازمین کی تعداد، ڈیوٹی اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



