جہلم میں شہری کا موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور دھر لیا گیا

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائینز جہلم اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان غفورکوگرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو انکےقیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button