جہلم میں بلیرڈ اور سنوکر کلبوں کی آڑ میں جواء کھیلنے اور نشے کے دھندے کا انکشاف

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں بعض بلیرڈ گیمز اور سنوکر کلبوں کی آڑ میں جواء کھیلنے اور نشے کے دھندے کی سرگرمیوں پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سی سی ڈی پنجاب کے سربراہ سے فوری نوٹس لینے اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح کے متعدد علاقوں میں قائم بلیرڈ اور سنوکر کلبوں میں کھیل کے نام پر سرِعام جواء کھیلا جا رہا ہے جبکہ کچھ مقامات پر منشیات فروشی کا غیر قانونی کاروبار بھی عروج پر ہے۔ ان غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث نوجوان نسل تباہی کی طرف گامزن ہے۔

عوامی، سماجی، فلاحی حلقوں، سول سوسائٹی اور باشعور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی ڈی پنجاب کے سربراہ اس غیر قانونی دھندے کا فوری نوٹس لیں اور سخت آپریشن کر کے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button