جہلم کی بیکریوں، ہوٹلوں، شوارما پوائنٹس، گول گپے اور دودھ دہی کی دکانوں کی صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص

جہلم شہر کی بیکریوں، ہوٹلوں، شوارما پوائنٹس، گول گپے اور دیگر دودھ دہی کی دکانوں کی صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص، ابتر صورت حال نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا۔

حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف مضر صحت اشیاء کی فروخت سے شہری متعدد بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ دار افسران نے اس سنگین مسئلے سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔

جہلم شہر اور اس کے گردونواح میں قائم ہوٹلوں اور بیکریوں کا سامان بنانے والی دکانوں اور جگہ جگہ قائم شوارما پوائنٹس گول گپے اور ملک شاپ پر صفائی کا انتظام انتہائی ناقص و ناگفتہ بہ ہے۔ ناقص انتظامات ہونے اور انکی تیاری میں مضر صحت کیمیکل استعمال ہوتے ہیں ، جس سے شہری جان لیوا امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

مصنوعی طریقہ سے دودھ تیار کرکے بازاروں میں جگہ جگہ ملک پوائنٹس پر اسکی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ،تیزاب سے صاف کیا گیا مضر صحت ادرک بھی ریڑھیو ں پر فروخت ہو رہا ہے جو کہ جگر اور کینسر جیسے مہلک امراض کا موجب بن رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب، پنجاب فوڈ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی پر شہری شدیدپریشانی میں مبتلا ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ کے افسران کو جب اس بارے شکایت کی جاتی ہے تو وہ انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کر کے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہیں ۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button