دینہ میں وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے زیر انتظام فری آئی کیمپ 28 جنوری کو منعقد ہو گا

دینہ: وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے زیر انتظام 8واں فری آئی کیمپ 28 جنوری کو منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے اشتراک سے 8واں فری آئی کیمپ 28 جنوری بروز منگل شعور ویلفیئر سنٹر مفتیاں دینہ میں منعقد ہوگا۔ کیمپ کا مقصد مستحق اور نادار افراد کو آنکھوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے مفت سہولیات فراہم کرنا ہے۔

فری آئی کیمپ میں مستحق خواتین و حضرات کو تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی، جن میں آنکھوں کا معائنہ، مفت ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ، آپریشن اور لینز کی سہولت شامل ہیں۔ وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنی معاون تنظیمات جہلم فورم اور شعور ویلفیئر کے ساتھ مل کر اس کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔

کیمپ میں المصطفی آئی ہسپتال لاہور کی ماہر ڈاکٹروں اور سرجنز کی ٹیم خدمات انجام دے گی، جو مریضوں کا مکمل چیک اپ کرے گی اور ضرورت پڑنے پر آنکھوں کے آپریشن بھی کرے گی۔

سلیم انور کسانہ چیئرمین وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مطابق اس کیمپ کا مقصد ایسے افراد تک معیاری طبی سہولیات پہنچانا ہے جو مہنگے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ شہریوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے آس پاس کے مستحق افراد کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button