قومی بچت میں منافع کی کمی؛ شہریوں اور پنشنرز نے اپنی رقوم نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا

جہلم: قومی بچت میں منافع کم ہونے کی وجہ سے شہریوں اور پنشنرز نے اپنی رقوم نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

جب سے موجودہ حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں تب سے منافع میں کمی سلسلہ شروع ہے، اس طرح رواں سال کے دوران قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر کئی مرتبہ منافع کم ہو چکا ہے جبکہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وزارت خزانہ کے وقت سال کے دوران محض ایک دو مرتبہ برائے نام کمی ہوتی تھی جبکہ بعض اوقات پرافٹ میں اضافہ بھی کر دیا جاتا تھا۔

ایک صارف امتیاز عاصی کے مطابق اسلامک سروا اسکیم میں ایک سال کے دوران پانچ مرتبہ منافع کم کیا جا چکا ہے، عوام سے پیسے لینے کے لئے اسلامک سروا اسکیم کے اج اغاز میں منافع کی شرح 20 فیصد رکھی گئی جب اب کم کرکے 10 فیصد کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی بچت کے ادارے میں ملازمین کی کمی کے باعث عمر رسیدہ صارفین کو گھنٹوں لائنوں میں کھڑا ہو کر انتظار کرنا پڑتا ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب سے صارفین کے منافع میں اضافے کامطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button