پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

مسلسل 5 بار کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے پندرہ روز (16 تا 31 اکتوبر) کے لیے اضافے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحران کے سبب عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا بڑھنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باخبر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک کے لیے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ تقریباً دو ہفتوں کے دوارن پیٹرول کی قیمت میں اوسطاً 2.8 ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 7 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

موجودہ شرح تبادلہ اور ٹیکس کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرول 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 13 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کے نرخ اضافے کے بعد 80 اعشاریہ 5 ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 87 اعشاریہ 5 ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں۔

حالیہ پندرہ دنوں کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر درآمدی پریمیم بالترتیب 8 اعشاریہ 7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا۔

پیٹرول کی موجودہ قیمت 247 روپے 03 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 246 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہے۔

تاہم ریٹیل مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں 248 روپے فی لیٹر کی قیمت پرفروخت ہو رہے ہیں۔

پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں اور رکشوں میں استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمتوں میں تبدیلی براہ راست متوسط طبقے کو متاثر کرتی ہے۔

ہمیں فالو کریں


Google News

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button