ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا بنیادی مرکز صحت سکھا کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا


جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا بنیادی مرکز صحت سکھا کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا، مریضوں اور عملہ سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے بنادی مرکز صحت سکھا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکز انچارج سے مرکز میں دستیاب طبی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔
انہوں نے بنیادی مرکز صحت میں موجود مشینری کا معائنہ کیا اور بنادی مرکز صحت سے مستفید ہونے والے مریضوں کے ریکارڈ کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ مرکز صحت آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔



