دینہ میں خاتون کو بلیک کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

دینہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اس کی بیوی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ایس ایچ او تھانہ دینہ کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جا سکے۔

پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button