دینہ میں 42 سالہ رورل ہیلتھ سنٹر کا ملازم ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

دینہ: ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے 42 سالہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا ملازم ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سوہاوہ کی یونین کونسل اڈرانہ کے گاؤں بھوگی چک کا رہائشی شعرخواں چوہدری اظہرحسین عرف اظہری کا چھوٹا بھائی رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا ملازم 42 سالہ چوہدری ابرار گجر ولدمہرلال حسین ڈیوٹی سے واپسی پر دینہ میں مفتیاں پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک کو کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا۔

مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گاؤں بھوگی چک میں رات دس بجے ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button