جہلم میں ایک اور پولیس مقابلہ، خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

جہلم میں ایک اور پولیس مقابلہ، خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ جاوید کالیا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے کھرالہ میں سی سی ڈی ٹیم اور خطرناک ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران گینگ کا سرغنہ جاوید کالیا شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جہلم کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے خفیہ مخبر کی اطلاع پر ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران جاوید کالیا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جس کے بعد اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق جاوید کالیا گجرات، جہلم اور دینہ پولیس کو ڈکیتی کی متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button