جہلم میں چوری کی وارداتوں میں ملوث اظہری گینگ کے 2 کارندے گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث اظہری گینگ کے دو کارندے گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ "اظہری گینگ” کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے چوری کا مال فروخت کرکے حاصل کی گئی 70 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت اظہر عباس اور عقیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جو شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی، جس کے دوران انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button