اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، بلال اظہر کیانی

جہلم میں رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم حسن احسن نے ڈی سی دفتر میں مسیحی برادری کے مستحق افراد میں چیک تقسیم کیے۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی برادری کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اربوں روپے خرچ کیے ہیں جو کہ ان کی حکومت کا عزم ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور ان کی خوشیوں کے تہواروں پر امدادی پیکج فراہم کیے جائیں۔
بلال کیانی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ عزم ہے کہ اقلیتی برادری کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں اور آج کی چیک تقسیم کی تقریب اسی سلسلے کا حصہ ہے۔
مسیحی برادری کے مستحق خاندانوں نے کرسمس کے موقع پر مالی امداد فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم کا شکریہ ادا کیا۔



