جہلم میں ٹائر کھلنے سے چنگ چی رکشہ الٹ گیا، خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

جہلم میں چنگ چی رکشہ الٹنے سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے نوگراں میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران چنگ چی رکشہ اچانک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ رکشے کا ٹائر کھل جانے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے باعث رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا۔

@jhelumupdates جہلم میں ٹائر کھلنے سے رکشہ الٹ گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #jhelum #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ محمود ولد اعظم خان، 48 سالہ جمیل احمد ولد محمد اعظم، 85 سالہ غلام فاطمہ زوجہ محمد اعظم، 45 سالہ زیتون بیگم زوجہ محمد شریف اور 77 سالہ زرینہ زوجہ چوہدری خان شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button