جہلم میں جسم فروشی کا اڈہ پکڑا گیا، نائیکہ سمیت 4 لڑکیاں گرفتار

جہلم میں جسم فروشی کا اڈہ پکڑا گیا، پولیس نے نائیکہ سمیت 4 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث بدنام زمانہ نائیکہ راشدہ اور اس کے ہمراہ اقراء، صالحہ، راحیلہ کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے ملزمہ راشدہ سے رقم و ٹک 1200 روپے بر آمد کر لئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ جسم فروشی جیسا دھندا نوجوان نسل کی تباہی کا سبب ہے جس میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button