دینہ میں چار افراد نے شہری کو لوٹ لیا، پولیس نے مدعی اور ملزم کو حوالات میں بند کر دیا

دینہ: پولیس تھانہ دینہ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، لیاقت ٹاؤن دینہ کے رہائشی کو چار مسلح افراد نے روک کر گالی گلوچ کے بعد مبینہ طور پٔر زبردستی 2لاکھ دس ہزار روپے نقدی ، چاندی کی چین اور موبائل فون چھین لیے۔ موقع پر گواہان اور مدعی نے پولیس سٹی چوکی دینہ میں ڈکیتی کی درخواست گزاری مگر ایس ایچ او نے مدعی اور ملزم دونوں کو انسدادی کارروائی کرنے کی غرض سے حوالات میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیاقت ٹاؤن دینہ کا رہائش محمد فہد ولد طارق محمود اور محمد شیراز دونوں موٹرسائیکل پر گھر واپس آ رہے تھے جب چنگ چی رکشہ اسٹینڈ کے پاس پہنچے تو علی شان اور اس کے بہنوئی اور 2نامعلوم افراد نے مسلح پسٹل آ گئے گالی گلوچ شروع کر دی اور زبردستی 2لاکھ دس ہزار روپے کی نقدی ، چاندی کی چین اور موبائل فون چھین لیے۔

مدعی انصاف کے لیے پولیس سٹی چوکی دینہ پہنچے مگر ایس ایچ او تھانہ دینہ نے مدعی اور ملزم دونوں کو انسدادی کارروائی کرنے کی غرض سے حوالات میں بند کر دیا جس پر مدعی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button