پنڈدادنخان میں تین روزہ ہفتہ صحت کا آغاز ہو گیا

پنڈدادنخان: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صحت سب کیلئے کے تحت جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تین روزہ ہفتہ صحت کا آغاز ہو گیا جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے کیا۔

اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان ڈاکٹر آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ صحت کیمپ 20 نومبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گا جس میں 9 مراحل ہونگے۔ پہلے میں مریض کی رجسٹریشن، دوسرے میں کلینیکل ہسٹری، تیسرے میں بنیادی معائنہ ، چوتھے میںہیماٹولوجیکل سکریننگ ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ پانچویں مرحلے میں خصوصی کاؤنٹر برائے ذیا بیطس، چھٹے مرحلے میں پھیپھڑوں کی صحت اور ٹی بی سکریننگ، ساتویں مرحلے میں حاملہ خواتین کا چیک اپ، آٹھویں مرحلے میں خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسی نیشن جبکہ نویں مرحلے میں کونسلنگ اور طبی رہنمائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button