پنڈدادنخان: کھیتوں میں مویشی جانے پر جھگڑا، فائرنگ سے 24 سالہ خاتون قتل، ملزم نے خود کو گولی مار لی

پنڈدادنخان میں مویشی کھیتوں میں جانے پر جھگڑا، فائرنگ سے 24 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے للِہ ٹاؤں میں پیش آیا، جہاں کھیتوں میں مویشی جانے کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 24 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب معمولی تنازع شدت اختیار کر گیا اور ملزم نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں بشریٰ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ ڈی ایس پی میاں عبدالجبار کے مطابق مقتولہ اپنے چچا کو بچانے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنی۔

فائرنگ کے بعد ملزم کمرے میں گیا اور خود کو بھی گولی مار لی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button