ضلع جہلم کا ایک اور بہادر سپوت وطن عزیز پر قربان، فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پنڈدادنخان: شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ضلع جہلم کا ایک ہفتے میں دوسرا بہادر سپوت وطن عزیز کا دفاع کرنے ہوئے شہید ہو گیا، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ عبداللہ پور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں عبداللہ پور ایک اور بہادر سپوت پاک فوج کے لانس نائیک محمد بلال کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔

شہید لانس نائیک محمد بلال کی نماز جنازہ آبائی گاؤں عبداللہ پور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سول سوسائٹی، فوجی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شہید محمد بلال کو عبداللہ پور کے مقامی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، شہید محمد بلال کے جسد خاکی کو پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پنڈدادنخان کے علاقہ ملیار کا رہائشی پاک فوج کا جوان محمد صفدر وزیرستان میں عسکریت پسندوں سے مقابلے کے دوران شہید ہو گیا تھا۔



