جہلم پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش آئس سمیت گرفتار

جہلم پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے ایک اہم کارروائی میں ملزم طارق محمود کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 کلو 110 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button