جہلم میں مسافر ویگنیں چلتے پھرتے بم، مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

جہلم شہر سے مضافاتی علاقوں میں چلنے والی مسافر ویگنیں چلتے پھرتے بم بن گئیں، مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، متعلقہ حکام نے آنکھیں بند کر لیں۔
خرچ کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹرز نے مسافر گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر نصب کر رکھے ہیں، جن میں سے پچاس فیصد سلنڈر نہ صرف غیر معیاری ہیں بلکہ بعض گاڑیوں میں ایک کے بجائے دو سے تین سلنڈر نصب کئے گئے ہیں جو سیٹوں کے عین نیچے رکھے ہوتے ہیں۔
ناقص سلنڈر کے پھٹنے کے واقعات میں درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، لیکن متعلقہ حکام نے صرف وقتی کارروائیاں کرنے پر اکتفا کیا ہے۔
جہلم شہر کی رفاعی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔



